امریکی صدر نے جنرل مارک ملے کو چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف نامزد کردیا

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جنرل مارک ملےکو چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف نامزد کر دیا۔

جنرل مارک ملے کو جنرل جوزف ڈنفورڈ کی جگہ امریکا کا چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف مقرر کیا گیا ہے جو اگلے برس ریٹائر ہو رہے ہیں۔

امریکی صدر نے سوشل میڈیا پر ٹوئٹ کے ذریعے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کا اعلان کیا۔

ٹرمپ نے لکھا کہ انہیں یہ اعلان کرتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ امریکی فوج کے چیف جنرل مارک ملے کو جوائنٹ چیفس آف اسٹاف مقرر کیا ہے جو کہ جنرل ڈنفورڈ کی ریٹائرمنٹ کے بعد عہدہ سنبھالیں گے۔

اس کے علاوہ امریکی صدر نے اقوام متحدہ میں ہیدر نورٹ کو نیا مستقل مندوب اور ولیم بر کو اٹارنی جنرل نامزد کیا ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے