حسینہ عالم کا تاج میکسیکو کی 26 سالہ دوشیزہ کے سر سج گیا

بیجنگ: میکسیکو کی 26 سالہ حسینہ وینیسا پونس دی لیون نے مس ورلڈ 2018 کا تاج اپنے سر سجا لیا۔

چین کے شہر سائنا سٹی ایرینا میں منعقد ہونے والے 68ویں مس ورلڈ مقابلے میں گزشتہ برس سے زائد 117 ممالک کی حسینائیں شریک تھیں۔

مقابلے میں میکسیکو کی 26 سالہ وینیسا پونس دی لیون نے مس ورلڈ 2018 کا تاج اپنے سر سجا لیا، جب کہ تھائی لینڈ کی حسینہ نیکولین پشپا دوسرے نمبر پر رہیں۔

مس ورلڈ ویب سائٹ کے مطابق وینیسا پونس دی لیون نے ‘انٹرنیشنل بزنس’ میں اعلیٰ تعلیم حاصل کی تھی اور وہ بچیوں کے لیے کام کرنے والے "Migrantes en el Camino فلاحی مرکز کی ڈائریکٹر بھی ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ برس بھارت کی 21 سالہ حسینہ مانوشی چھلر نے مس ورلڈ 2017 کا تاج اپنے نام کیا تھا۔

مانوشی چھلر 16 سال بعد دوسری بھارتی حسینہ تھیں جو مس ورلڈ بنیں اس سے قبل 2000 میں پریانکا چوپڑا نے یہ اعزاز حاصل کیا تھا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے