ہاکی ورلڈ کپ: ہالینڈ نے پاکستان کو 1-5 سے شکست دے دی

بھونیشور: ورلڈ کپ ہاکی میں پاکستان ٹیم نے گروپ میچز میں اپنا آخری میچ ہالینڈ کے خلاف کھیلا جس میں سے 1-5 سے شکست ہوگئی۔

ورلڈ کپ میں آج گروپ میچ کا آخری دن تھا۔ ڈچ ٹیم نے گروپ کے تین میچز کھیلنے کے بعد 6 پوائنٹس حاصل کرلیے ہیں جبکہ گرین شرٹس کا صرف ایک پوائنٹ ہے۔

ایونٹ میں ملائیشیا پاکستان کے برابر ہے یعنی اس کا بھی ایک پوائنٹ ہے ، لیکن گول اوسط پاکستان کا بہتر ہے۔

پاکستان اور ہالینڈ کے درمیان میچ سے قبل ملائیشیا اور جرمنی کی ٹیمیں بھی مد مقابل ہوئیں جس میں جرمنی نے ملائیشیا کو 3-5 سے شکست دے دی۔ اس میچ کے بعد جرمنی نے گروپ ڈی میں 9 پوائنٹس کے ساتھ ٹاپ کیا اور براہ راست کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی جبکہ ملائیشیا ایونٹ سے باہر ہوگیا۔

ورلڈ کپ میں 16 ٹیموں کو چار گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے۔ گروپ میچز کے اختتام پر ہر گروپ کی ٹاپ ٹیم براہ راست کوارٹر فائنل میں پہنچ جائے گی جبکہ دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کرنے والی ٹیموں کو کوارٹر فائنل تک پہنچنے کیلئے ایک ایک میچ اور کھیلنا ہوگا۔

آج کے میچ کے بعد پاکستان کو کوارٹر فائنل تک پہنچنے کیلئے 11 دسمبر کو بلجیئم کو شکست دینی ہوگی۔

ہاکی ورلڈ کپ کے لیے ترتیب دیے گئے پول ‘ڈی’ میں پاکستان کو پہلے میچ میں جرمنی کے خلاف ایک صفر سے شکست کا سامنا کرنا پڑا جس کے بعد ملائیشیا کے خلاف کھیلا گیا دوسرا میچ ایک ایک گول سے برابر رہا۔

[pullquote]ہاکی ورلڈ کپ:ہالینڈ کے خلاف پاکستان کا انتہائی اہم میچ[/pullquote]

بھونیشور: ورلڈ کپ ہاکی میں پاکستان ٹیم گروپ میچز میں اپنا آخری میچ ہالینڈ کے خلاف کھیلے گی۔

بھارت کے شہر بھونیشور میں کھیلے جانے والے اس میچ میں کامیابی کی صورت میں گرین شرٹس کی اگلے راؤنڈ تک رسائی پکی ہو جائے گی۔

پاکستان اور ہالینڈ کے درمیان میچ سے قبل ملائیشیا اور جرمنی کی ٹیمیں بھی مد مقابل ہوں گی۔

ہاکی ورلڈ کپ کے لیے ترتیب دیے گئے پول ‘ڈی’ میں پاکستان کو پہلے میچ میں جرمنی کے خلاف ایک صفر سے شکست کا سامنا کرنا پڑا جس کے بعد ملائیشیا کے خلاف کھیلا گیا دوسرا میچ ایک ایک گول سے برابر رہا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے