ملکی بالائی علاقوں میں برفباری، کراچی میں بارش کے بعد موسم سہانا

کراچی: ملکی بالائی علاقوں میں برفباری کا سلسلہ جاری ہے جب کہ کراچی سمیت پنجاب اور خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں بارش کے بعد سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا۔

شہر قائد کے مختلف علاقوں میں گزشتہ رات بارش کے بعد موسم سہانا ہوگیا جب کہ محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مطلع جزوی ابر آلود رہنے، مزید بارش اور بوندا باندی کا بھی امکان ظاہر کیا ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی کا کم سے کم درجہ حرارت 18.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، آج شمال مشرق اور جنوب مغرب سے ہوائیں چلنے کا امکان ہے،

گزشتہ رات لانڈھی میں سب سے زیادہ بارش 7 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی جب کہ صدر میں 1.5، فیصل بیس 2 اور مسرور بیس پر ایک ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

دوسری جانب سیاحتی مقام کالام میں رات گئے سے برفباری کا سلسلہ جاری ہے اور اب تک 6 انچ سے زیادہ برف پڑچکی ہے، برفباری کے باعث وادی نے سفید چادر اوڑھ لی ہے۔

پنجاب کے شہر گوجرانوالہ اور اس کے گرد و نواح میں بارش کے بعد موسم سرد ہوگیا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے