ہندو انتہا پسند تنظیم شیو سینا نے خورشید قصوری کی کتاب کے آرگنائزر کے چہرے پر سیاہ رنگ پھینک دیا

shev sinaبھارتی ہندو انتہا پسند تنظیم شیو سینا نے خورشید قصوری کی کتاب کے آرگنائزر سدھندرا کلکرنی کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا اور چہرے پر کالا رنگ پھینک دیا ۔

تفصیلات کے مطابق بھارت کے شہر ممبئی میں پاکستان کے سابق وزیرِ خارجہ خورشید محمود قصور ی کی کتاب کی تقریبِ رونمائی پیر کے روز ہوناتھی۔ شیوسینا کے غنڈوں نے خورشید قصوری کو کتاب کی رونمائی نہ کرنے کے دھمکی آمیز پیغامات دیے ۔

جس کے بعد شیو سینا کے غنڈوں نے کتاب کے آرگنائزر سدھندرا کلکرنی کو اس وقت پکڑ لیا جب وہ اپنے گھر سے کتاب کی رونمائی کیلئے جارہے تھے۔

شیوسینا کے غنڈوں نے سدھندرا کلکرنی کو سخت زدوکوب کیا، چہرے پر سیاہ رنگ پھینک دیا اور کتاب کی رونمائی سے باز رہنے کی دھمکی دی۔

hind

سدھندرا کلکرنی نے نجی ٹی وی چینل  سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان امن قائم کرنا چاہتے ہیں،ہم ڈرنے والے نہیں ہیں آج کا پروگرام ہوکر ہی رہے گا۔
وزیر اعلیٰ مہاراشٹرا نے کہا ہے کہ کتاب کی رونمائی کے دوران خورشید قصوری کو مکمل سیکیورٹی فراہم کی جائے گی۔ غیر ملکیوں کی سیکیورٹی کی ذمہ داری حکومت کی ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے