ٹائم میگزین نے صحافی جمال خاشقجی کو پرسن آف دی ایئر منتخب کر لیا

امریکی جریدے ٹائم میگزین نے سعودی صحافی جمال خاشقجی کو پرسن آف دی ایئر منتخب کر لیا۔

ٹائم میگزین نے سعودی صحافی جمال خاشقجی اور فرائض کی انجام دہی میں مظالم کا نشانہ بننے والے دیگر صحافیوں کو سال 2018 کا پرسن آف دی ایئر منتخب کر لیا۔

ٹائم میگزین نے رواں برس کا پرسن آف دی ایئر صحافیوں کے نام رکھا۔

پرسن آف دی ایئر میں شامل سعودی صحافی جمال خاشقجی واشنگٹن پوسٹ کے لیے کام کرتے تھے۔

جمال خاشقجی کو رواں برس دو اکتوبر کو استنبول کے سعودی قونصل خانے میں قتل کر دیا گیا تھا۔

پرسن آف دی ایئر میں شامل دیگر صحافیوں میں فلپائن کی صحافی ماریا، میانمار میں قید رائٹرز کے دو رپورٹرز اور دیگر صحافی شامل ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے