کراچی میں سالانہ عالمی مشاعرہ

karachi mushairaکراچی میں ہر سال عالمی مشاعرے کا انعقاد اب ایک خوبصورت روایت کی شکل اختیار کرگیا ،اس بار منعقد ہونے والے مشاعرے میں پاکستان سمیت دنیا بھر کے ممتاز شعرا شریک ہوئے۔ مشاعرے میں پاکستان اور بھارت کے علاوہ دنیا بھر سے آئے شعرا نے اپنا خوبصورت کلام پیش کیا اور حاضرین سے خوب داد سمیٹی ۔

محفلِ مشاعرہ کو چار چاند لگانے والوں میں ملک کے معروف شاعر امجد اسلام امجد ، عباس تابش ، انور شعور، ڈاکٹر قاسم پیرزادہ اور اردو زبان کے دیگر بڑے نام شامل تھے۔

پاکستان ہی نہیں دنیا بھر سے شریک نامور شعرا اپنے مخصوص لب و لہجے میں الفاظ کے موتی ، آواز کی ڈور میں یوں پروتے رہے کہ سننے والے جھومتے اور داد دیتے رہے ،بھارت سے آئے عالمی شہرہ آفاق شاعر طاہر فراز نے اپنے رومان بھرے اشعار سے محفل لوٹ لی ۔

شرکائے محفل نے اس کاوش کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایسے پروگرام نہ صرف اردو زبان سے لگائو رکھنے والوں کے ادبی ذوق کی تسکین کا سبب ہے بلکہ قومی زبان کی ترقی اور عملی نفاذ کے لیے اس طرح کے محفلیں باقاعدگی سے منعقد کی جانی چاہئیں

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے