بشریٰ بی بی گوگل پر سب زیادہ سرچ کی جانے والی شخصیات میں سرفہرست

سرچ انجن گوگل نے 2018 میں پاکستان میں سب سے زیادہ سرچ کی جانے والی شخصیات کی فہرست جاری کردی۔

2018 میں پاکستان میں وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو گوگل پر سب سے زیادہ سرچ کیا گیا اور یوں وہ اس فہرست میں سب سے اوپر ہیں۔

برطانوی شہزادے ہیری کی اہلیہ میگن مارکل دوسرے نمبر پر رہیں جبکہ گلوکارہ میشا شفیع پاکستان میں زیادہ سرچ کی جانے والی شخصیات میں تیسرے نمبر پر رہیں۔

وزیراعظم عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان پاکستان میں زیادہ سرچ کی جانے والی شخصیات کی فہرست میں چوتھے نمبر پر ہیں۔

اس کے بعد ہالی ووڈ اداکار سلوسٹر اسٹیلون، اداکارہ سونالی بیندرے، ماہر معاشیات عاطف میاں، حنیف عباسی اور پاکستانی ڈرامہ آرٹسٹ اقراء عزیز کا نمبر ہے۔

پاکستان میں سب سےزیادہ سرچ کی جانے والی شخصیات میں دسویں نمبر پر بھارتی اداکارہ سنی لیون ہیں۔

گوگل کے مطابق 2018 میں پاکستانیوں نے جس ایونٹ کو سب سے زیادہ سرچ کیا وہ پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ تھا جبکہ فیفا ورلڈ کپ دوسرے نمبر پر رہا۔

پاکستانیوں نے گوگل پر جن فلموں کو سب سے زیادہ سرچ کیا ان میں بھارتی فلم ریس تھری شامل ہے۔ دوسرے نمبر پر فلم سنجو، تیسرے پر ٹائیگر زندہ ہے جبکہ چوتھے نمبر پر باغی ٹو رہی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے