بہاء الدین ذکریا یونیوسٹی کے پروفیسر کے اغواء میں طلبہ ہی ملوث نکلے

ملتان کی بہاء الدین ذکریا یونیورسٹی کے شعبہ فارسٹری (جنگلات) کے پروفیسر واصف نعمان کو اغواء کے فوراً بعد بازیاب کرا لیا گیا۔

پولیس کے مطابق اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر واصف کو نامعلوم کار سوار ملتان پبلک اسکول روڈ سے اغوا کرکے لے گئے تھے جس پر طلبا نے یونیورسٹی کے گیٹ پر احتجاجی مظاہرہ بھی کیا۔

پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے پروفیسر واصف کے اغواء میں ملوث تین افراد کو ایک گاڑی سے حراست میں لے لیا جو یونیورسٹی کے ہی طالبعلم تھے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار طالبعملوں نے استاد کے اغواء کا اعتراف کیا جس کے بعد پروفیسر واصف کو بازیاب کرایا گیا۔ اس کیس میں مزید 2 طالبعلموں کو بھی گرفتار کیا گیا۔

پولیس کے ترجمان کے مطابق تھانہ بی زیڈ میں اغوا کا مقدمہ درج کرکے 5 گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے