خواجہ سعد رفیق کو ریلوے خسارہ کیس میں سپریم کورٹ پہنچا دیا گیا

اسلام آباد: سابق وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کو ریلوے خسارہ کیس میں سپریم کورٹ پہنچا دیا گیا۔

سپریم کورٹ نے سعد رفیق کو ذاتی حیثیت میں آج طلب کیا تھا، نیب کی زیر حراست ہونے کے بعد نیب ٹیم اور پولیس کی تحویل میں انہیں سپریم کورٹ پہنچایا گیا۔

یاد رہے کہ سپریم کورٹ میں محکمہ ریلوے میں 60 ارب کی مبینہ کرپشن کے ازخود نوٹس کی سماعت چیف جسٹس پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں ہونی ہے۔

خواجہ سعد رفیق اور ان کے بھائی خواجہ سلمان رفیق پہلے ہی پیراگون ہاؤسنگ اسکینڈل کی تحقیقات کے سلسلے میں گرفتار ہیں اور 10 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے پاس ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے