صدر عارف علوی کی عمرہ ادائیگی، خانہ کعبہ کا دروازہ بھی کھولا گیا

مکہ مکرمہ: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے سعودی عرب کے دورے کے دوران عمرہ ادا کیا اور نوافل پڑھے، جبکہ ان کے لیے خانہ کعبہ کا دروازہ بھی خصوصی طور پر کھولا گیا۔

صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی گذشتہ روز مکہ مکرمہ پہنچے، جہاں انھوں نے عمرہ ادا کیا اور پاکستان کی ترقی و خوش حالی کے لیے دعائیں کیں۔

صدر عارف علوی کے لیے خانہ کعبہ کا دروازہ خصوصی پر کھولا گیا، وہ بیت اللہ کے اندر گئے اور باب توبہ کے قریب دو رکعت نفل بھی ادا کیے۔

صدر عارف علوی کے ہمراہ حرمین انتظامیہ اور سفارتخانے کے افسران بھی تھے۔

اس موقع پر صدر عارف علوی کے لیے سیکیورٹی کے خصوصی انتظامات کیے گئے تھے اور انہیں فول پروف پروٹوکول بھی دیا گیا۔

اس سے قبل صدر عارف علوی نے خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان سے ملاقات کی تھی، جس کے دوران باہمی دلچسپی کے امور، دوطرفہ تعلقات، تجارت، سرمایہ کاری اور اقتصادی تعلقات کے امور پر بات چیت کی گئی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے