سری نگر: بھارتی فوج کی ریاستی دہشتگردی، مزید 5 کشمیری نوجوان شہید کردیے

سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے مزید 5 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی جانب سے ریاستی دہشتگردی اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں جاری ہیں۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوج نے بربریت کا مظاہرہ کرتے ہوئے تازہ کارروائی میں مزید 5 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہےکہ قابض بھارتی فورسز نے ضلع پلواما کے علاقے کھاپوراسرنو میں سرچ آپریشن کے دوران 3 نوجوانوں کو شہید کیا اور ان کی شہادت پر احتجاج کرنے والوں پر بھی فائرنگ کی گئی جس کی زدمیں آکر مزید 2 نوجوان شہید ہوگئے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے