سری نگر: 10 نوجوانوں کی شہادت پر وادی میں ہڑتال

سری نگر: مقبوضہ کشمیر کے ضلع پلواما میں 10 نوجوانوں کی شہادت کے خلاف کشمیری سراپا احتجاج ہیں۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق گزشتہ روز بھارتی فوج نے ضلع پلواما میں آپریشن کے نام پر بربریت کا مظاہرہ کرتے ہوئے مزید 10 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔

قابض بھارتی فوج کے جبر کا نشانہ بننے والے 10 میں سے 8 نوجوانوں کو گزشتہ روز ہی ضلع پلوامہ کے مختلف علاقوں میں سپرد خاک کیا گیا جن کی نماز جنازہ میں ہزاروں افراد نے کرفیو توڑتے ہوئے شرکت کی جب کہ دو نوجوانوں کی تدفین آج ہوگی۔

شہید نوجوانوں کی نماز جنازہ میں شرکت کے لیے ضلع بھر سے شریک ہونے والے ہزاروں افراد نے اس موقع پر آزادی کے حق میں اور قابض بھارتی فوج کے خلاف شدید نعرے بازی بھی کی۔

دوسری جانب حریت قیادت کی اپیل پر مقبوضہ وادی میں تین روزہ ہڑتال پر کاروباری مراکز اور دکانیں بند کردی گئی ہیں جب کہ سری نگر میں کل بادامی باغ تک احتجاجی مارچ کیا جائے گی۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی جانب سے ریاستی دہشتگردی اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں جاری ہیں۔

گزشتہ دنوں انسانی حقوق کے عالمی دن پر کشمیر میڈیا سروس کی جانب سے وادی میں بھارتی مظالم سے متعلق رپورٹ جاری کی گئی تھی جس میں بتایا گیا کہ 1989 سے اب تک قابض فوج نے 95 ہزار کشمیریوں کو شہید کیا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے