مقبوضہ کشمیر میں مکمل ہڑتال: یاسین ملک زیر حراست

سری نگر: بھارتی فوج کے ہاتھوں گزشتہ روز 11 کشمیریوں کی شہادت پر آج وادی میں مکمل ہڑتال ہے جب کہ فورسز نے حریت رہنما یاسین ملک کو حراست میں لے لیا ہے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی مظالم کے خلاف حریت قیادت نے تین روزہ ہڑتال کی کال دی ہے جس کے باعث وادی میں آج بھی مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق آج سری نگر میں بھارتی فوج کے ہیڈ کوارٹرز تک مارچ کی جائے گا۔

دوسری جانب قابض بھارتی پولیس نے حریت رہنما یاسین ملک کو حراست میں لے لیا ہے، قابض بھارتی پولیس نے یاسین ملک کے ساتھ موجود مظاہرین پر آنسو گیس کی شیلنگ کی جب کہ انتظامیہ نے سری نگر میں پابندیاں نافذ ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے