شیخوپورہ: 2 روز قبل اغوا کیے گئے کم سن بچوں کو ‘بدلہ’ لینے کیلئے قتل کیا گیا، پولیس

شیخوپورہ: صوبہ پنجاب کے شہر شیخوپورہ کے علاقے فیروز وٹواں میں دو روز قبل اغوا ہونے والے بہن بھائی کی لاشیں مل گئیں۔

جڑانوالہ سے فیروز وٹواں میں اپنے نانا کے گھر آئے ہوئے 3 سالہ توحید اور 2 سالہ خدیجہ کو دو روز قبل اُس وقت اغوا کیا گیا تھا، جب وہ گھر سے ٹافیاں لینے دکان پر گئے تھے۔

پولیس نے بچوں کے والد شکیل کی مدعیت میں تھانا بھکی میں اغوا کا مقدمہ درج کیا تھا۔

جس کے بعد پولیس نے تحقیقات کا آغاز کیا اور بچوں کی لاشوں کو نالے میں پھینکتے ہوئے 3 ملزمان کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مرکزی ملزم شاہد کی چند سال قبل بچوں کی والدہ سے منگنی ٹوٹ گئی تھی، جس کا بدلہ لینے کے لیے اس نے بچوں کو اغوا کرکے قتل کردیا۔

دونوں بچوں کو اغوا کے بعد قتل کرنے والے 3 ملزمان میں ایک خاتون بھی شامل ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے