چمن میں کریکر دھماکا، قبائلی رہنما سمیت 2 افراد زخمی

چمن: صوبہ بلوچستان کے شہر چمن میں ہونے والے کریکر دھماکے کے نتیجے میں قبائلی رہنما سمیت 2 افراد زخمی ہوگئے۔

پولیس حکام کے مطابق دھماکا چمن کے بوغرہ روڈ چوک پر ہوا، جہاں کریکر کو دکان کے ساتھ بنے فٹ پاتھ کے نیچے نصب کیا گیا تھا۔

پولیس کے مطابق کریکر دھماکے کی زد میں آکر قبائلی رہنما حاجی بہاول خان اچکزئی سمیت 2 افراد زخمی ہوئے۔

زخمیوں کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا، جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی گئی۔

مقامی افراد کے مطابق حاجی بہاول خان دیگر عمائدین کے ساتھ اکثر یہاں آکر بیٹھک لگایا کرتے تھے، جو آج کریکر دھماکے کی زد میں آگئے۔

واقعے کے بعد پولیس اور لیویز نے علاقے کو سیل کرکے ٹریفک کو متبادل روٹس کی جانب موڑ دیا۔

دوسری جانب شواہد اکٹھے کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے