پنجاب حکومت کا بسنت منانے کا فیصلہ لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

لاہور: پنجاب حکومت کی جانب سے بسنت منانے کے فیصلے کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا گیا۔

گزشتہ روز پنجاب کے وزیر اطلاعات فیاض چوہان نے پریس کانفرنس کے دوران بسنت پر عائد پابندی کے خاتمے کا اعلان کرتے ہوئے بتایا تھا کہ بسنت کے منفی پہلوؤں کے حوالے سے وزیراعلیٰ پنجاب نے کمیٹی تشکیل دی ہے۔

پنجاب حکومت کے اس فیصلے کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا گیا ہے جس میں درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ بسنت خونی کھیل کی شکل اختیار کرگیا تھا اس لیے پابندی لگائی گئی، ایسی تفریح کی اجازت جو انسانی جانوں کے ضیاع کا باعث بنے خلاف آئین ہے۔

درخواست گزار نے مؤقف اپنایا ہےکہ حکومت عوامی مسائل سے توجہ ہٹانے کے لیے بسنت کی اجازت دے رہی ہے، پتنگ بازی کی وجہ سے انسانی جان اور اربوں روپے کی املاک کا نقصان ہوا لہٰذا عدالت حکومت کے بسنت کی اجازت دینے کا اقدام کالعدم قرار دے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے