20 برس سے انسانوں کے ساتھ رہنے والا دوست مگرمچھ

تھائی لینڈ: آپ مانیں یا نہ مانیں مگر یہ حقیقت ہے کہ تھائی لینڈ میں ایک شخص نے اپنے گھر میں ایک مگرمچھ پالا ہوا ہے جو آزادانہ اس کے گھر میں گھومتا پھرتا رہتا ہے اور یہ تعلق گزشتہ 20 سال سے قائم ہے۔

https://www.youtube.com/watch?time_continue=79&v=rVgp3qegfJA

53 سالہ کناتھپ ناتھپ اس مگرمچھ کو چوکی داری کے لیے استعمال کرتے ہیں اور کبھی بھی گھر کا تالا لگا کر باہر نہیں نکلتے کیونکہ اس صورت میں داخل ہونے والے چور کو زندگی بھر کے لیے اچھا سبق مل جائے گا۔ اگرچہ یہ مگرمچھ گھر میں ہرجگہ گھومتا پھرتا ہے لیکن بن بلائے مہمان پر غصہ ضرور ہوتا ہے۔

20 سال قبل یہ مگرمچھ گھر میں موجود بچوں کے لیے پالتو جانور کے طور پر لایا گیا تھا اور اس کے بعد ایک اور مگرمچھ خریدا گیا۔ ان کے نام مقامی زبان میں سونا اور چاندی رکھے گئے لیکن ان میں سے ایک مگرمچھ گھر میں نہیں رہ سکا اور اس کے لیے باہر تالاب بنوایا گا تاہم دوسرا مگرمچھ اب تک گھر کا رہائشی ہے اور خوشی خوشی اپنی زندگی گزار رہا ہے۔ اب جن بچوں کے لیے یہ مگرمچھ لایا گیا تھا وہ بڑے ہوکر اس گھر سے جاچکے ہیں۔

کناتھپ نے بتایا کہ مگرمچھ کسی کو نقصان نہیں پہنچاتا اور اکثر ایک میز کے نیچے بے حس پڑا رہتا ہے۔ اگرچہ اس کا مالک براہ راست اس کے جسم کو نہیں چھوتا لیکن کبھی کبھار اس کی سخت دم پر ہاتھ ضرور پھیرتا ہے۔ کبھی کبھار وہ گھر سے باہر نکل جاتا ہے اور سڑک کے عین درمیان سوجاتا ہے تو لوگ پولیس کی بجائے کناتھپ کو بلاتے ہیں جو اسے پیار سے دوبارہ اپنے گھر لے جاتا ہے۔

اسی طرح انڈونیشیا میں بھی ایک خاندان 200 کلوگرام وزنی بے ضرر اور انسان دوست مگرمچھ کے ساتھ ایک عرصے سے رہائش پذیر ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے