پاناما جے آئی ٹی کی سربراہی کرنے والے واجد ضیاء کا تبادلہ کردیا گیا

اسلام آباد: پاناما جوائنٹ انٹروگیشن ٹیم (جے آئی ٹی) کی سربراہی کرنے والے واجد ضیاء کا فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) سے تبادلہ کردیا گیا۔

کیبنیٹ سیکریٹریٹ کے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے تقرریوں اور تبادلوں کا نوٹیفیکیشن جاری کیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق گریڈ 21 کے افسر واجد ضیاء کو آئی جی ریلویز پولیس تعینات کیا گیا ہے۔

دوسرے نوٹیفکیشن میں آئی جی ریلویز پولیس ڈاکٹر مجیب الرحمٰن خان کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

یاد رہے کہ واجد ضیاء پاناما اسکینڈل سامنے آنے کے بعد سپریم کورٹ کے حکم پر بننے والی جے آئی ٹی کے سربراہ تھے۔

سابق وزیر اعظم نواز شریف کیخلاف سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں بننے والے ریفرنسز کا فیصلہ بھی آج محفوظ کیا گیا ہے اور ان کیسز میں واجد ضیاء پر بھی جرح کی گئی تھی۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں جے آئی ٹی کے حوالے سے کہا تھا کہ مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) کے ممبران کو مکمل تحفظ فراہم کیا جائے گا اور ان کے خلاف کوئی بھی کارروائی بشمول تبادلے و تقرری سپریم کورٹ کے معزز چیف جسٹس کی جانب سے نامزد کیے گئے معزز نگران جج کو بتائے بغیر نہیں کی جا سکے گی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے