ٹرمپ انتظامیہ کا شام سے امریکی فوج کو نکالنے کا فیصلہ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے شام سے امریکی فوج کو نکالنے کا فیصلہ کرلیا۔

امریکی دفاعی حکام کے مطابق شام سے 2 ہزار امریکی فوجی نکالنے کا فیصلہ گزشتہ روز کیا گیا۔ اس حوالے سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ہم نے شام میں داعش کوشکست دے دی ہے، ٹرمپ انتظامیہ کے دور میں شام میں رہنے کا صرف ایک یہی مقصد تھا۔

امریکی میڈیا پر شام سے امریکی فوجوں کے انخلاء کی خبریں آنے کے بعد صدر ٹرمپ کا سوشل میڈیا بیان میں کہنا تھا کہ امریکا نے شام میں داعش کو شکست سے دوچار کر دیا۔

انہوں نے کہا کہ میرے دور میں شام میں رہنے کا صرف ایک یہی مقصد تھا۔ امریکی میڈیا کے مطابق امریکا کے دو ہزار سے زائد فوجی شام میں موجود ہیں اور کرد باغی فورسز امریکا کی اتحادی فورس ہیں۔

ٹرمپ انتظامیہ کا شام سے فوج نکالنے کا فیصلہ نیٹو اتحادی ترکی سے اختلافات کی وجہ سے کیا گیا ہے کیونکہ ترکی نے شام میں امریکی اتحادی کرد فورسز کے خلاف کارروائیوں کا فیصلہ کیا ہوا ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے