وزیر اعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا جس میں 26 نکاتی ایجنڈے میں غور کیا جائے گا۔

وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ اجلاس کا آج صبح ساڑھے گیارہ بجے وزیر اعظم آفس میں ہوگا۔

وفاقی کابینہ کے اجلاس کے جاری کردہ 26 نکاتی ایجنڈے کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر اخراجات میں کمی سے متعلق بریفنگ دیں گے جب کہ سرمایہ پاکستان کمپنی کے حوالے سے بریفنگ بھی دی جائے گی ۔

وفاقی کابینہ فاٹا ریفارمز پر عمل درآمد کا بھی جائزہ لے گی جب کہ اسلام آباد ماسٹر پلان میں نظرثانی کے لیے فیڈرل کمیشن کا قیام بھی ایجنڈے میں شامل ہے۔

تاہم وفاقی کابینہ مقامی حکومتوں کے بورڈ کے قیام، ادویات کی قیمتوں کی زیادہ سے زیادہ حد مقرر کرنے کی منظوری اور مہاجرین کی واپسی کے لیے پاک افغان لائحہ عمل پر غور کرے گی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے