افغانستان نے انس حقانی سمیت حقانی نیٹ ورک کے 9 ارکان کو رہا کردیا

ابوظبی: حقانی نیٹ ورک کے 9 اراکین کو افغان حکومت نے افغان روڈ میپ کے تحت رہا کردیا۔

ذرائع کے مطابق رہا کیے گئے افراد میں سراج الدین حقانی کے چھوٹے بھائی انس حقانی بھی شامل ہیں۔ ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ طالبان نے دو روز پہلے چند مقید اہم رہنماؤں کی رہائی کا مطالبہ کیا تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اگلے مرحلے میں طالبان بھی چند امریکی و یورپی قیدیوں کو آزاد کردیں گے۔

افغان امن مذاکرات سے وابستہ ذرائع نے جیو کو بتایا کہ حقانی نیٹ ورک کے رہنما انس حقانی سمیت 9 افراد کو رہا کیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ان افراد کو افغان خفیہ ایجنسی نے جیل سے رہا کیا ہے۔

انس حقانی ، حقانی نیٹ ورک کے بانی جلال الدین حقانی کے چھوٹے بیٹے اور نیٹ ورک کے موجودہ لیڈر سراج الدین حقانی کے چھوٹے بھائی ہیں۔

انس حقانی کو افغان خفیہ ایجنسی نے 14 اکتوبر 2014 کو افغان صوبے خوست سے حراست میں لیا تھا۔ ذرائع کے مطابق طالبان کمانڈر کی رہائی متحدہ عرب امارات میں طالبان اور امریکا کے درمیان ہونے والے مذاکرات کا نتیجہ ہے اور یہ رہائیاں قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے کا حصہ ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے