سرگودھا یونیورسٹی کے پروفیسرجاوید کیمپ جیل میں انتقال کر گئے

لاہور: نیب کی جانب سے گرفتار سرگودھا یونیورسٹی کے پروفیسر جاوید کیمپ جیل میں انتقال کر گئے۔

قومی احتساب بیورو (نیب) لاہور نے سرگودھا یونیورسٹی کے غیرقانونی کیمپسز کھولنے کے الزام میں گرفتار پروفیسر جاوید کیمپ جیل میں دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے۔

سرگودھا یونیورسٹی لاہور سب کیمپس کے چیف ایگزیکٹیو پروفیسر میاں محمد جاوید کی لاش کو پوسٹمارٹم کیلئے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

دوسری جانب سوشل میڈیا پر پروفیسر جاوید کے انتقال کے بعد کی تصاویر تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں جس میں ان کے ہاتھوں میں ہتھکڑیاں لگی دیکھی جا سکتی ہیں۔

جاں بحق پروفیسر کے ساتھ اس سلوک پر سوشل میڈیا پر تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

اس تاثر کی سختی سے تردید کیجاتی ہے کہ مرحوم نیب کی حراست کے دوران فوت ہوئے، ترجمان نیب
نیب نے کیمپ جیل میں پروفیسر جاوید احمد کی موت پر وضاحت میں کہنا ہے کہ احتساب عدالت نے جاوید احمد کو اکتوبر 2018 میں ہی جوڈیشل کردیا تھا اور کیمپ جیل لاہور حکام نے ملزم کی کسٹڈی لیتے وقت مرحوم کی صحت کے حوالے سے باقاعدہ تصدیق دی تھی۔

ترجمان نیب کے مطابق مرحوم پروفیسر نیب لاہور سے صحت مند حالت میں منتقل کیےگئے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ کیمپ جیل حکام نے آج دل میں تکلیف کے باعث مرحوم کو سروسز اسپتال منتقل کیا تھا تاہم اس تاثر کی سختی سے تردید کیجاتی ہے کہ مرحوم نیب کی حراست کے دوران فوت ہوئے۔

ترجمان نے کہا کہ نیب حکام کیجانب سے مرحوم کی وفات پر گہرے دکھ کا اظہار کیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ پروفیسر میاں محمد جاوید سمیت دیگر افراد کو نیب نے اکتوبر میں گرفتار کیا تھا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے