خواجہ آصف کی بیرون ملک فرار کی خبروں کی تردید، جلد واپسی کا عندیہ

سابق وفاقی وزیر اور مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما خواجہ آصف نے بیرون ملک فرار کی خبروں کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اپنی بیٹیوں سے ملاقات کے لیے امریکا میں موجود ہیں اور جلد ہی وطن واپس آئیں گے۔

نجی ٹی وی چینل سے ٹیلیفونک گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ ‘میں اس وقت امریکا میں موجود ہوں، جہاں میں اپنی بیٹیوں سے ملنےآیا ہوں’۔

خواجہ آصف کا مزید کہنا تھا کہ ‘میڈیا پر چلنے والی خبریں بے بنیاد ہیں،جلد وطن واپس آرہا ہوں’۔

واضح رہے کہ خواجہ آصف کے اہلخانہ پہلے ہی بیرون ملک جاچکے ہیں، لیکن سابق وزیراعظم نواز شریف نے انہیں روک لیا تھا۔

اب گذشتہ 2 ہفتوں سے خواجہ آصف بھی ملک سے باہر موجود ہیں، جس پر یہ رپورٹس سامنے آئیں کہ وہ قومی احتساب بیورو (نیب) کی جانب سے ممکنہ گرفتاری سے بچنے کے لیے بیرون ملک جاچکے ہیں۔

خیال رہے کہ خواجہ آصف کے خلاف نیب میں منی لانڈرنگ اور نندی پور پاور پروجیکٹ کرپشن کیس کی انکوائری جاری ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے