مرنے والوں کے پتلے بنا کر سرراہ رکھنے والا انوکھا جاپانی گاؤں

ٹوکیو: جاپان میں ایک انوکھا علاقہ ایسا بھی ہے جہاں لوگ تیزی سے کم ہوتی ہوئی آبادی سے پریشان ہیں اور اب ہر مرنے والے سے ملتا جلتا پتلا بناکر عین اسی جگہ رکھا جاتا ہے جہاں عموماً وہ زیادہ دیکھا جاتا تھا۔

جنوبی جاپان میں ناگورو نامی گاؤں میں نہ صرف مرنے والے کی یاد میں اس کی قدِ آدم گڑیا اور گُڈا بنایا جاتا ہے بلکہ گاؤں چھوڑنے والوں کی یاد میں بھی پتلے بنائے جاتے ہیں۔ ایک برطانوی سیاح نے جب پہاڑوں میں گھرے اس گاؤں کو دیکھا تو وہ ان کی رسوم دیکھ کر حیران رہ گیا اور اس نے متعدد تصاویر بنائیں۔

گاؤں میں 150 سے زائد پتلے دیکھے جاسکتے ہیں جبکہ صرف 40 لوگ یہاں رہتے ہیں۔ یہ پتلے بس اسٹاپ، گلیوں، مکانوں کے باہر، یہاں تک کے کھیتوں میں بھی دیکھے جاسکتے ہیں۔ یہ گاؤں اتنا چھوٹا ہےکہ صرف 10 منٹ کی چہل قدمی سے اس کی پوری سیر کی جاسکتی ہے۔ برطانوی سیاح اور فوٹو گرافر ٹریور موگ نے اس کی حیرت انگیز تصاویر اتاری ہیں۔

بعض پتلے اس طرح بنائے گئے ہیں کہ ان پر حقیقی انسانوں کا گمان ہوتا ہے۔ تمام پتلے یہاں رہنے والی کم عمر ترین خاتون سوکیمی ایانو نے بنائے ہیں جو سال 2000ء میں اوساکا سے یہاں اپنے والد کی دیکھ بھال کے لیے آئی تھیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے