رواں برس 14 لاکھ 92 ہزار افراد نے ٹیکس ریٹرن جمع کرائے: وزیر خزانہ

وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر نے کہا ہے کہ رواں برس 14 لاکھ 92 ہزار افراد نے ٹیکس ریٹرن جمع کرائے۔

اسد عمر نے سوشل میڈیا پر اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ رواں برس گزشتہ سال کے مقابلے میں 17 دسمبر تک 14 لاکھ 92 ہزار 507 افراد نے ٹیکس ریٹرن جمع کرائے۔

اسد عمر نے مزید بتایا کہ رواں برس کے ٹیکس فائلرز کی تعداد گزشتہ سال اسی عرصے کے دوران ٹیکس جمع کرانے والوں سے 34 فیصد زیادہ ہے۔

وفاقی وزیر خزانہ نے ٹیکس ریٹرن جمع کرانے والے افراد کا شکریہ بھی ادا کیا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے