مولانا طاہر اشرفی کے خلاف مغربی ممالک سے رقوم لینے کی تحقیقات شروع

پاکستان علماء کونسل کے سربراہ حافظ طاہراشرفی کے اکاؤنٹس میں مشتبہ ٹرانزکشنز کاانکشاف ہوا ہے . اطلاعات کے مطابق طاہراشرفی کیخلاف مغربی ممالک سےرقوم لینے کےالزام کی تحقیقات ہو رہی ہے. وفاقی تحقیقاتی ادارے کی جانب سے پاکستان علماء کونسل کے چئیرمین حافظ طاہر محمود اشرفی کو طلبی کا نوٹس بھی بھجوایا دیاگیا ہے۔ تحقیقات ایف آئی اے کا انسداد دہشت گردی ونگ کررہاہے۔

 

 

پاکستان علماٗ کونسل کے چئیرمین حافظ طاہر محمود اشرفی کو ایف آئی اے کے انسپکٹر کی جانب سے تحقیقات کے لیے پیش ہونے کا حکم نامہ

ذرائع کے مطابق اس نوعیت کی تحقیقات کا دائرہ کار دیگر کئی اہم مذہبی اور سیاسی شخصیات تک پھیلایا جا سکتا ہے۔ صحافیوں کے رابطہ کرنے پر علامہ طاہر محمود اشرفی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ انہیں کوئی نوٹس نہیں ملا بیرون ملک ہوں ۔ انہوں نے کہا کہ نوٹس ملا تو جواب دوں گا ۔طاہر اشرفی نے کہا کہ اگر گھر پر نوٹس ملا ہوا تو چیک کرکے بتاسکتا ہوں ۔

پاکستان علماء کونسل کے چئیرمین مختلف حوالوں سے خبروں میں نمایاں رہتے ہیں .

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے