وزیراعظم عمران خان کی مسیحی برادری کو کرسمس کی مبارکباد

وزیراعظم عمران خان نے مسیحی برادری کو کرسمس کی مبارکباد دی ہے۔

دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی مسیحی برادری 25 دسمبر کو کرسمس کا تہوار مناتی ہے۔

کرسمس کے موقع پر مسیحی برادری سے تعلق رکھنے والے افراد 24 اور 25 دسمبر کی رات گرجا گھروں میں جا کر عبادت کرتے ہیں اور پھر اگلے روز صبح ایک دوسرے کو تحفے تحائف دیتے اور خوشیاں بانٹتے ہیں۔

وزیراعظم عمران خان نے بھی مسیحی برادری کو سوشل میڈیا پر کرسمس کی مبارکباد دی ہے۔

عمران خان نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ پاکستان سمیت ہماری مسیحی برادری کو فرحت و سلامتی سے مزیّن کرسمس مبارک ہو۔

ہماری مسیحی برادری کو فرحت و سلامتی سے مزیّن کرسمس مبارک۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بھی مسیحی برادری کو کرسمس کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ دعا ہے کہ یہ تہوار آپ لوگوں کے لیے خوشیاں اور خوشحالی لیکر آئے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے