وفاقی دارالحکومت میں بین الاقوامی سطح پر منشیات فروشی کے دھندے کا انکشاف

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت میں بین الاقوامی سطح پر منشیات فروشی کے دھندے کا انکشاف ہوا ہے۔

ذرائع کے مطابق کسٹمز حکام نے مخبر کی اطلاع پر جی پی او سے 34 لاکھ کا آئس نشہ بر آمد کرلیا جو ہالینڈ سے اسلام آباد منگوایا گیا تھا۔

کسٹمز کی ٹیم نے آئس نشہ منگوائے گئے ایڈریس پر چھاپہ مارا تو آئس نشے کی ترسیل کیلئے دیا گیا ایڈریس جعلی نکلا۔

حکام نے نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کراکر تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

پاکستان کوسٹ گارڈز نے بھی بلوچستان میں کارروائی کرتے ہوئے مشکوک گاڑی سے 8 کروڑ مالیت کی کرسٹل آئس برآمد کی ہے۔

گزشتہ دنوں ایک تقریب سے خطاب میں وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی نے انکشاف کیا تھا کہ اسلام آباد کے بڑے تعلیمی اداروں میں 75 فیصد طالبات اور 45 فیصد طلبا آئس کرسٹل کا نشہ کرتے ہیں۔

[pullquote]بلوچستان میں کروڑوں روپے مالیت کی کرسٹل آئس برآمد[/pullquote]

کراچی: پاکستان کوسٹ گارڈز نے بلوچستان میں کارروائی کرکے کرسٹل آئس کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی۔

ترجمان پاکستان کوسٹ گارڈز کے مطابق مشکوک گاڑی سے 75 کلوگرام اعلی کوالٹی کرسٹل آئس برآمد ہوئی جب کہ کارروائی میں ایک اسمگلر کو بھی حراست میں لیا گیا۔

ترجمان نے بتایا کہ برآمد کرسٹل آئس بیرون ملک اسمگل کی جانی تھی جس کی عالمی منڈی میں مالیت 6 لاکھ ڈالر یعنی 8 کروڑ پاکستانی روپوں سے زائد ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے