کرسمس اور سال نو پر سمندر پر تفریح پر پابندی

کراچی: کرسمس اور سال نو کے جشن کے موقع پر ساحل سمندر پر نہانے پر دفعہ 144 کے تحت پابندی عائد کردی گئی۔

محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق 24 اور 25 دسمبر کو سمندر پر جانے اور نہانے پر پابندی عائد کردی گئی ہے جب کہ 31 دسمبر کی رات بھی ساحل سمندر پر جانے پر دفعہ 144 نافذ کی گئی ہے۔

محکمہ داخلہ سندھ کے ایک اور نوٹیفکیشن کے مطابق ریڈ زون میں پانچ سے زائد افراد کے اجتماع اور احتجاج پر پابندی میں بھی دفعہ 144 کے تحت 6 ماہ کی توسیع کردی گئی ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے