وزیرصحت پنجاب یاسمین راشد کو توہین عدالت کا نوٹس

لاہور: سپریم کورٹ نے پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کا نیا بورڈ تحلیل کرتے ہوئے وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد اور صوبائی چیف سیکرٹری کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کردیا۔

چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں عوامی مفاد عامہ سمیت دیگر کئی مقدمات کی سماعت کی۔

سپریم کورٹ نے پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کے لیے نئے بورڈ کے ممبران کی تقرری کے لیے نام پیش کرنے کا حکم دیا تھا تاہم صوبائی حکومت نے سپریم کورٹ کی منظوری کے بغیر ہی نئے بورڈ کے ممبران کا نوٹی فکیشن جاری کردیا تھا۔

آج سماعت کے دوران عدالت نے ہیلتھ کیئر کمیشن کا نیا بورڈ تحلیل کردیا اور قرار دیا کہ بورڈ ممبران کی تقرری سپریم کورٹ سے منظوری کے بغیر کی گئی، عدالت نے مجوزہ نام سپریم کورٹ کے سامنے پیش کرنے کا حکم دیا تھا۔

سپریم کورٹ نے وزیر صحت پنجاب یاسمین راشد، چیف سیکرٹری، سیکرٹری ہیلتھ اور ایڈیشنل سیکرٹری ہیلتھ کو توہین عدالت کے نوٹسز جاری کرتے ہوئے 2 روز میں جواب دینے کی ہدایت کی ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے