وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا، اہم منظوریوں کا امکان

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس کے دوران کئی اہم منظوریاں دیے جانے کا امکان ہے۔

کابینہ اجلاس ساڑھے 11 بجے وزیراعظم آفس میں ہوگا جس کے دوران 13 نکاتی ایجنڈے پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں صحت کے شعبے میں فلسطین کے ساتھ معاہدےکی منظوری دی جائے گی جب کہ چیئرمین نیپرا اور ممبران کی تقرری کا معاملہ بھی ایجنڈے میں شامل ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی کابینہ کے ایجنڈے میں اسٹیل مل کے لیے سپلیمنٹری گرانٹ کی منظوری، ایف آئی اے کے لیے 5 کروڑ روپے کی خصوصی گرانٹ اور موبائل کمپنیوں کی لائسنس کی تجدید بھی ایجنڈے میں شامل ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے