پنجاب میں ہیلمٹ نہ پہننے والے موٹرسائیکل سواروں کو پیٹرول فراہم کرنے پرپابندی

لاہور ہائیکورٹ نے ہیلمٹ نہ پہننے والے موٹرسائیکل سواروں کو پیٹرول فراہم نہ کرنے کا حکم جاری کردیا۔

جسٹس علی اکبر قریشی نے سماعت کے دوران حکم دیا کہ پنجاب بھر میں بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل چلانے والے افراد کو پیٹرول پمپوں پر پیٹرول فراہم نہ کیا جائے۔

جسٹس علی اکبر قریشی نے اپنے حکم میں کہا کہ بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل سوار کو پیٹرول فراہم کرنے والے پمپ کو سیل کردیا جائے اور عدالتی احکامات کی خلاف ورزی کرنے والے پمپس کے خلاف کارروائی کی جائے۔

یاد رہے کہ موٹرسائیکل سواروں کے ٹریفک حادثات کے دوران اموات کی شرح ان افراد کی زیادہ ہے جنہوں نے ہیملٹ نہیں پہنا ہوتا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے