نواز شریف سے ملاقات کیلئے اہلخانہ اور لیگی رہنما کوٹ لکھپت جیل پہنچ گئے

لاہور: سابق وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کے لیے ان کے اہلخانہ، قریبی عزیز اور لیگی رہنماؤں کی بڑی تعداد کوٹ لکھپت جیل پہنچ گئی۔

نواز شریف العزیزیہ اسٹیل ملز ریفرنس میں 7 سال قید کی سزا کاٹ رہے ہیں جس کے لیے انہیں لاہور کی کوٹ لکھپت جیل میں رکھا گیا ہے۔

سابق وزیراعظم سے ملاقات کے لیے ان کی والدہ، صاحبزادی مریم نواز، بھتیجے حمزہ شہباز کے علاوہ لیگی رہنما سردار ایاز صادق، احسن اقبال، رانا تنویر اور دیگر کی بڑی تعداد کوٹ لکھپت جیل پہنچی ہے۔

نواز شریف سے جیل میں ملاقات کے لیے جمع کرائی گئی درخواستوں میں مریم نواز، حمزہ شہباز، یوسف عباس، عزیز عباس، محمد صفدر، جنید صفدر اور شریف خاندان کے دیگر افراد کے نام شامل ہیں۔

درخواست میں لیگی رہنماؤں شاہد خاقان عباسی، احسن اقبال، پرویز رشید، رانا ثناء اللہ، محمد زبیر، مشاہد اللہ خان، مشاہد حسین سید، مریم اورنگزیب اور طارق فضل چوہدری کے نام بھی شامل ہیں۔

جیل کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے رانا تنویر کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے شعبدہ باز کالے کو سفید کررہے ہیں لیکن ہم عدالتوں میں قانونی جنگ لڑیں گے۔

رانا تنویر نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے خلاف انکوائریوں اور کیسوں میں تیزی سے کام ہو رہا ہے جب کہ دیگر لوگوں کے خلاف کیسز اور انکوائریاں الماریوں میں ہیں، شریف فیملی کے ساتھ زیادتی ہورہی ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے