22 خطرناک دہشت گردوں کی سزائے موت کی توثیق

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے 22 خطرناک دہشت گردوں کی سزائے موت کی توثیق کر دی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ان دہشت گردوں کی کارروائیوں میں پاک فوج کے 19 جوانوں سمیت 176 افراد شہید ہوئے تھے۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ سزائے موت پانے والے دہشت گردوں کی کارروائیوں میں 217 افراد زخمی بھی ہوئے تھے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے مزید 15 سزا یافتہ دہشت گردوں کو جیل بھیجنے کی بھی منظوری دی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق ان تمام دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیوں سے تھا، یہ دہشت گرد بے گناہ شہریوں کی ہلاکتوں اور عباس ٹاؤن کراچی میں دھماکے میں ملوث تھے جس میں 57 افراد شہید اور 79 زخمی ہوئے تھے۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ سزائے موت پانے والے دہشت گردوں نے مجسٹریٹ اور ٹرائل کورٹ کے سامنے اپنے جرائم کا اعتراف کیا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سزائے موت پانے والے دہشت گردوں میں خیرالدین، سلطان محمود، محمد طاہر، ظفر علی، عمر کریم، محمد شیر ولی خان، بختاور، فہیم الدین، ظاہر شاہ، سعید محمد اور عرب جان شامل ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق سزائے موت پانے والے دہشت گردوں میں محمد اسحاق، تنہاج علی، عبدالرفیع اور محمد اسحاق بھی شامل ہیں۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ فوجی عدالت میں دو ملزمان کو جرم ثابت نہ ہونے پر رہا کر دیا گیا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے