خطرہ ہو تو مسلمان خواتین حجاب اتارسکتی ہیں :سعودی عالم دین

سعودی عرب سے تعلق رکھنے والے ایک معروف عالم دین عبدالعزیز الفوزوننے فتویٰ جاری کیا ہے کہ  غیر مسلم ریاستوں میں مقیم مسلمان خواتین کو اگر خطرہ محسوس ہو تو وہ اپناحجاب اتار سکتی ہیں

سعودی دارالحکومت ریاض میں واقع ایک اعلیٰ عدالتی ادارے میں فقہی پروفیسر  عبدالعزیز  کا کہنا ہے کہ اگرحجاب کرنے پر محض فقرے کسے جانے کا احتمال ہو تو

خواتین لازمی اپنا جسم اور منہ ڈھانپیں لیکن اگر جسمانی حملے کا خطرہ ہو تو انہیں حجاب اتارنے کی اجازت ہے۔انہوں نے کہا کہ ایسی صورت میں بھی خواتین کو چاہئے کہ وہ جسم کا زیادہ سے زیادہ حصہ اور بالوں کو چھپائے رکھیں۔

عبدالعزیز الفوزان کی جانب سے یہ بیان سعودیہ کے سیٹلائٹ مذہبی ٹی وی چینل المجد پر نشر کیا گیا ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے