مقبوضہ وادی میں بھارتی بربریت جاری، مزید 4 کشمیری شہید

سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی ریاستی دہشت گردی جاری ہے اور حالیہ واقعات میں 4کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا گیا۔

کشمیر میڈیا سروس کی ایک رپورٹ کے مطابق کشمیری نوجوانوں کو ضلع پلوامہ کے علاقوں ہانجن پائین اور راج پورہ میں سرچ آپریشن اور محاصرے کے دوران شہید کیا گیا۔

واقعے کے خلاف مظاہرین سڑکوں پر نکل آئے اور بھارتی بربریت کے خلاف شدید احتجاج کیا۔

بھارتی فورسز نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے پیلٹ گنز اور آنسو گیس کے شیل فائر کیے۔

اس موقع پر مظاہرین اور قابض فورسز کے درمیان جھڑپیں بھی ہوئیں، جس کے دوران کئی لوگ زخمی ہوگئے۔

رواں ماہ 22 دسمبر کو بھی قابض بھارتی فوج نے ضلع پلوامہ میں گھر گھر تلاشی کے دوران 6 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا تھا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے