نواز شریف کیخلاف فلیگ شپ ریفرنس کا تفصیلی فیصلہ جاری

احتساب عدالت نے سابق وزیراعظم نواز شریف کے خلاف فلیگ شپ انویسٹمنٹ ریفرنس کا تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا۔

احتساب عدالت نے سابق وزیراعظم نواز شریف کو العزیزیہ اسٹیل ملز کیس میں 7 سال کی سزا کے ساتھ بھاری جرمانہ بھی عائد کیا تھا۔

عدالت نے نواز شریف کو فلیگ شپ انویسٹمنٹ ریفرنس میں بری کر دیا تھا۔

عدالت نے 24 دسمبر کو نواز شریف کی بریت کا مختصر فیصلہ سنایا تھا، اب عدالت نے فلیگ شپ انویسٹمنٹ ریفرنس کا تفصیلی فیصلہ بھی جاری کر دیا ہے۔

احتساب عدالت کے جج محمد ارشد ملک نے چھٹیوں میں فیصلہ مکمل کر کے اس پر دستخط کیے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ فلیگ شپ ریفرنس کا تفصیلی فیصلہ 80 سے زائد صفحات پر مشتمل ہے۔

تفصیلی فیصلے میں لکھا گیا ہے کہ نواز شریف کے خلاف فلیگ شپ ریفرنس کا کیس ثابت نہیں ہوا۔

فیصلے میں مزید لکھا گیا ہے کہ کیس میں نیب کی طرف سے پیش کی گئی دستاویزات بھی نامکمل تھیں۔

نیب اور نواز شریف کے وکلاء کل تفصیلی فیصلے کی مصدقہ نقول حاصل کر سکیں گے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے