پاکستان نے 528 رن، 8 کھلاڑی آئوٹ پر اننگز ڈیکلیئر کردی

tea,پاکستان نے ابوظہبی ٹیسٹ میں 528 رن، 8 کھلاڑی آئوٹ پر اننگز ڈیکلیئر کردی۔ ابوظہبی میں شعیب ملک کی بڑھتی اننگز کو بریک لگ گئے، 245 رنز کی کیریر بیسٹ اننگز کھیل کر آؤٹ ہوگئے۔

پاکستان نے ابوظہبی ٹیسٹ پر اپنی گرفت مضبوط کرلی، دوسرے روز چائے کے وقفے پر پاکستان نےپہلی اننگز میں 4وکٹوں کے نقصان پر499رنز بنائے۔ شعیب ملک 238اور اسد شفیق107رنز کے ساتھ کریز پر موجود تھے۔

شعیب ملک کی بڑھتی اننگز کو بریک لگ گئے اور وہ 245 رنز کی کیریر بیسٹ اننگز کھیل کر آؤٹ ہوگئے۔ پاکستان نے گزشتہ روز کے اسکور 286رنز 4کھلاڑی آئوٹ پر نامکمل اننگز کا آغاز کیا، شعیب ملک نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئےٹیسٹ کیریئر کی پہلی ڈبل سنچری اسکور کی جبکہ ان کے ساتھ بیٹسمین اسد شفیق ٹیسٹ کرکٹ میں اپنی آٹھویں سنچری بنائی

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے