لاہورپریس کلب الیکشن 2019: جرنلسٹ پینل کی فتح

لاہور پریس کے سالانہ الیکشن میں جرنلسٹ پینل نے میدان مار لیا ، جرنلسٹ پینل کے ارشد انصاری صدر ، ذوالفقار علی مہتو سینئر نائب صدر ، ناصرہ عتیق نائب صدر ، حافظ فیض احمد جوائنٹ سیکریٹری اور سالک نواز نے خزانچی کی نشستیں جیت لیں ، پروگریسیو پینل کے زاہد عابد کو جنرل سیکریٹری کی اہم نشست پر کامیابی حاصل ہوئی ۔ گورننگ باڈی کے 9 کامیاب ارکان میں سے 4 پروگریسیو پینل جبکہ 5 جرنلسٹ پینل کے کامیاب ہوئے ۔

نومنتخب صدر ارشد انصاری نے 1246 ووٹ حاصل کیے جبکہ ان کے مقابل پروگریسیو امیدوار شہباز میاں کو 804 ووٹ ملے ، نومنتخب سینئر نائب صدر ذولفقار علی مہتو نے 1292ووٹ لیے جو کہ یقیناً بڑی کامیابی ہے ، ان کے مقابل رحمان بھٹہ کو 703 ووٹ مل سکے۔

نومنتخب صدر ارشد انصاری

پروگریسیو پینل کے زاہد عابد 884ووٹوں کے ساتھ سیکریٹری منتخب ہو گئے ، ان کے مقابل جرنلسٹ پینل کے شہزاد حسین بٹ کو 762ووٹ ملے۔

نائب صدر کی امیدوار ناصرہ عتیق نے بھی ماضی کی نسبت زیادہ ووٹ لیے اور1133 ووٹ کے ساتھ کامیاب ٹھہریں ، ان کے مقابل جواد رضوی کو 841ووٹ ملے۔

جوائنٹ سیکریٹری کی سیٹ جرنلسٹ پینل کے حافظ فیض احمد نے 1107ووٹوں کے ساتھ اپنے نام کی ، ان کے مدمقابل پروگریسیو امیدوار نوید عالم کو 859ووٹ ملے۔

نومنتخب سیکریٹری زاہد عابد

خزانچی کی سیٹ جرنلسٹ پینل کے سالک نواز کے نام ہوئی ، ان کے ووٹ 1053ہیں جبکہ مقابل امیدوار ظہیر احمد بابر نے 977ووٹ حاصل کیے ۔ ظہیر احمد بابر نے پروگریسیو امیدواروں میں سب سے زیادہ ووٹ حاصل کیے جبکہ جرنلسٹ میں سب سے زیادہ ووٹ نومنتخب سینئر نائب صدر ذوالفقار علی مہتو کو ملے۔ ذوالفقار مہتو کو ووٹوں کی تعداد کے اعتبار سے مجموعی طوربرتری حاصل ہوئی۔

گورننگ باڈی کے نتائج کچھ اس طرح ہیں


1۔ عمران شیخ 902 ووٹ(جرنلسٹ)

2۔ احمد رضا 875 ووٹ(جرنلسٹ)

3۔ ایم شاہد چوہدری 797 ووٹ(جرنلسٹ)

4۔ رانا طاہر 763 ووٹ(جرنلسٹ)

5۔ حسن تیمور جکھڑ 728ووٹ (پروگریسیو)

6۔ حسنین چوہدر ی 709ووٹ (پروگریسیو)

7۔ گل نواز احمد 704 ووٹ(پروگریسیو)

8۔ قاسم رضا 699ووٹ(جرنلسٹ)

9۔ فاطمہ مختار بھٹی 688ووٹ (پروگریسیو)

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے