اسلام آباد کے علاقے آئی ایٹ میں فائرنگ، پولیس اہلکار جاں بحق

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت کے علاقے آئی ایٹ میں پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کے نتیجے میں ایک اہلکار جاں بحق ہو گیا۔

پولیس حکام کے مطابق فائرنگ کا واقعہ آئی ایٹ میں واقع سنگم مارکیٹ کے قریب پیش آیا۔

جاں بحق پولیس اہلکار کی شناخت وسیم کے نام سے ہوئی ہے جب کہ عارف نامی پولیس اہلکار پاؤں پر گولی لگنے سے زخمی ہوا۔

حکام کا بتانا ہے کہ آئی ایٹ میں واقع گھر میں 4 افراد کے داخلے کی اطلاع پر پولیس نفری پہنچی تھی۔

پولیس کے مطابق اہلکاروں کے پہنچنے پر چاروں افراد فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے