گجرنوالہ:تاوان کیلئےاغوا کیا گیا ساتویں جماعت کا طالبعلم قتل، لاش جھاڑیوں سے برآمد

گجرانوالہ: صوبہ پنجاب کے شہر گجرانوالہ میں ایک ماہ قبل تاوان کے لیے اغوا ہونے والے ساتویں جماعت کے طالب علم کو قتل کر دیا گیا، جس کی رہائی کے لیے ایک کروڑ روپے تاوان کا مطالبہ کیا گیا تھا۔

پولیس کے مطابق ساتویں جماعت کے طالب علم حنظلہ عرفان کو گجرانوالہ کے علاقے گرجاکھ سے ایک ماہ قبل گھر کے باہر سے اغواء کیا گیا تھا۔

ملزمان نے لڑکے کی رہائی کے عوض ایک کروڑ روپے تاوان مانگا تھا، تاہم رقم نہ ملنے پر اسے قتل کر دیا گیا۔

پولیس نے واقعے میں ملوث ملزمان فیصل اور قاسم کو گرفتار کرلیا، جو مقتول کے محلہ دار ہیں۔

ملزمان کی نشاندہی پر نوشہرہ ورکاں کے قریب جھاڑیوں میں چھپائی گئی حنظلہ کی لاش بھی برآمد کرلی گئی، جسے پوسٹمارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔

واضح رہے کہ حنظلہ کے اغواء کے بعد اُس کے اہلخانہ نے تلا

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے