نواز شریف سے کوٹ لکھپت جیل میں (ن) لیگی رہنماؤں کی ملاقات

لاہور: سابق وزیراعظم نواز شریف سے کوٹ لکھپت جیل میں مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں کی بڑی تعداد نے ملاقات کی۔

لاہور کی کوٹ لکھپت جیل میں آج ملاقات کا دن ہے اور سابق وزیراعظم سے ملاقات کے لیے لیگی رہنما کوٹ لکھپت جیل پہنچے۔

سابق گورنر سندھ محمد زبیر، زاہد حامد، سردار ایاز صادق، رانا تنویر حسین، سائرہ افضل تارڑ، خرم دستگیر، قمرالزمان خان، میاں مرغوب، روحیل اصغر اور دیگر نے نواز شریف سے ملاقات کی۔

کوٹ لکھپت جیل میں سابق وزیراعظم سے ملاقات کے بعد خرم دستگیر نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف کا نظریہ ہے کہ عوام کو ہی حق حکمرانی دیا جائے، سابق وزیراعظم کے ساتھ خلاف قانون کچھ کیا گیا تو اس کے خلاف آواز اٹھائیں گے۔

خرم دستگیر نے کہا کہ حکمران رعونت کا لہجہ اختیار نہ کریں اور خدا نہ بنیں، (ن) لیگی رہنما سائرہ افضل تارڑ نے کہا ظلم پھر ظلم ہے بڑھتا ہے تو مٹ جاتا ہے، حکمران جو مرضی کر لیں نوازشریف کی محبت کو دلوں سے نہیں نکالا جا سکتا۔

سابق گورنر سندھ محمد زبیر کا میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھا کہ اب تک عدالتی فیصلوں میں یہ چیز سامنے نہیں آئی کہ انھوں نے کک بیک لی ہو اور ابھی تک کسی ایک پیپر پر نواز شریف کے ستخط سامنے نہیں آئے۔

محمد زبیر نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت نے 172 لوگوں کو ای سی ایل میں ڈال دیا، سندھ میں گورنر راج کی باتیں کرنا بچگانہ عمل ہے، پی ٹی آئی کی سندھ کی قیادت میں سیاسی طور پر بالغ نہیں۔

لیگی رہنما محمد زبیر کا کہنا تھا کہ ملک میں شرح سود 10 فیصد تک پہنچ گیا اور ترقی کی شرح گزشتہ 9 سال سے کم ترین سطح ہر آگئی، ملک کا وزیر خزانہ درست لگایا لیکن لیڈنگ رول اہم ہے، اسد عمر کی بھی کارکردگی اچھی نہیں رہی۔

محمد زبیر کا مزید کہنا تھا کہ اس وقت حکومت کی ترجیحات سعودی عرب اور چین سے پیسہ آنے پر ہے، ہم سوچتے تھے کہ ترقی کی رفتار تیز ہوگئی لیکن ایسا نہیں ہوا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے