مولاناسمیع الحق کا ڈرائیور پولی گرافی ٹیسٹ میں جھوٹا بولتا رہا: ذرائع

لاہور: جے یو آئی (س) کے سربراہ مولانا سمیع الحق کے قتل میں اہم پیشرفت ہوئی ہے۔

ذرائع کے مطابق فرانزک سائنس ایجنسی میں مولانا سمیع الحق کے ڈرائیور احمد شاہ کا پولی گرافی ٹیسٹ کیا گیا جس میں احمد شاہ جھوٹ بولتا رہا۔

ذرائع نے بتایا کہ ڈرائیور احمد شاہ سے 2 سوال کیے گئے، کیا وہ قتل کرنے والوں کو جانتا ہے؟ ڈرائیور سے دوسرے سوال میں پوچھا گیا کہ کیا وہ قتل کی منصوبہ بندی میں شامل رہا؟

ذرائع کا کہنا ہےکہ فرانزک سائنس ایجنسی نے 9 دیگر افراد کے بھی ڈی این اے اور پولی گرافی ٹیسٹ کیے جس میں 3 افراد کے ڈی این اے کمرے سے ملنے والے ڈی این اے سے میچ کرگئے ہیں۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ تینوں افراد نے پولی گرافی ٹیسٹ میں سچ بولا اور ان کا قتل سے تعلق نہیں نکلا۔

مولانا سمیع الحق کو 2 نومبر کو راولپنڈی میں ان کی رہائش گاہ پر چھریوں کے وار کرکے قتل کردیا گیا تھا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے