پشاور کےعلاقے کالا بھاڑی میں دھماکا، 3 افراد زخمی

پشاور: صوبہ خیبرپختونخوا کے دارالحکومت پشاور کے علاقے صدر کالا بھاڑی میں ایک گاڑی میں ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں 3 افراد زخمی ہوگئے۔

پولیس کی ابتدائی تفتیش کے مطابق دھماکا خیز مواد صدر کالا بھاڑی میں واقع ایک گلی میں کھڑی گاڑی میں نصب کیا گیا تھا۔

دھماکے کی شدت کافی زیادہ تھی، جس سے آس پاس واقع متعدد عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا جبکہ قریب ہی نصب ایک بجلی کا ٹرانسفر بھی متاثر ہوا جبکہ بجلی کی تاریں بھی گر گئیں۔

دھماکے کے زخمیوں کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا، جن میں ایک خاتون بھی شامل ہیں۔

دھماکے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اداروں کے ساتھ ساتھ سیکیورٹی فورسز بھی جائے وقوع پر پہنچ گئیں اور شواہد اکٹھے کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے