کراچی: اورنگی ٹاؤن میں اسکول وین میں آگ لگنے سے متعدد بچے جھلس کر زخمی

کراچی: اورنگی ٹاؤن میں قطر اسپتال کے قریب ایک اسکول وین میں آگ لگنے کے نتیجے میں متعدد بچے جھلس کر زخمی ہوگئے۔

عینی شاہدین کے مطابق اسکول وین صبح مٹی میں دھنس گئی، جسے بچے دھکا لگا رہے تھے کہ اسی دوران مبینہ طور پر شارٹ سرکٹ کے نتیجے میں وین میں آگ بھڑک اٹھی۔

آگ لگنے کے نتیجے میں اسکول وین کے اندر بیٹھے بچے جھلس گئے۔

زخمی بچوں کو علاقہ مکینوں اور ڈرائیور نے اپنی مدد آپ کے تحت اسپتال منتقل کیا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق زخمی ہونے والے 5 بچوں کو سول اسپتال کے برنس وارڈ منتقل کیا گیا، جبکہ دیگر بچوں کو قطر اسپتال منتقل کیا گیا۔

بچوں کی عمریں 7 سے 10 سال کے درمیان بتائی گئیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے