القاعدہ کے سربراہ ڈاکٹر ایمن الظواہری کا بھائی بری

قاہرہ کے کریمنل کوڑٹ نے القاعدہ کے سربراہ ایمن الظواہری کے بھائی محمد ربیع الظواہری کو بری کردیا۔

القاعدہ سربراہ کے بھائی القاعدہ سے منسلک ایک دھشت گرد تنظیم بنانے کے الزام میں گرفتار تھے

لیکن دوسرے الزامات کی تفتیش کے لئے انہیں گرفتار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ۔کرمنل کورٹ کے جج محمد شیریں فہمی نے مشہور کیس جسے””خلیہ الظواہری”” کے نام سے پہچانا جاتا ہے میں دس گرفتار ملزمان کو عمر قید اور انتالیس کو ایک سال کی سزا سنائی۔

جبکہ سولہ لوگوں کو بری کردیا جن میں محمد ربیع الظواہری( برادر ایمن الظواہری) بھی شامل ہیں

محمد الظواہری کے وکیل کامل مندور نے اے ایف پی کو ایک ٹیلیفونیک انٹرویو میں بتایا کہ کچھ گرفتار شدگان کو جج نے ذمہ دار ٹھیرایا لیکن محمد الظواہری کو تنظیم بنانے یا اس میں شامل ہونے کے حواے سے مکمل طور پہ بری کردیا

محمد ربیع الظواہری1999 میں متحدہ عرب امارت کی جانب سے مصر کے حوالہ کیے گئے تھے اور مسلسل بارہ سال تک قید رہے تا آنکہ انقلاب نے حسنی مبارک کا تختہ الٹا اور اس کے بعد ان کو رہائی ملی اور اگست 2013 میں مرسی حکومت کے خاتمہ کے بعد ان کو گرفتار کیا گیا

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے