سندھ حکومت کے تعاون کے بغیر کراچی میں کام نہیں ہوسکتا: صدرِ مملکت

کراچی: صدر مملکت عارف علوی کا کہنا ہے کہ جب تک سندھ حکومت تعاون نہیں کرے گی کراچی میں کام نہیں ہوسکتا۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ گورنر سندھ کا مؤقف ہے سندھ حکومت تعاون نہیں کررہی، میں کوشش کروں گا کہ یہ تعاون حاصل ہوجائے۔

انہوں نے کہا کہ کوشش کروں گا کہ کراچی سمیت سندھ کے حوالے سے جو پیکجز نظر میں ہیں ان پر کام ہو اور کراچی پیکج کے لیے سندھ حکومت کو وفاقی حکومت کے ساتھ کام کرنا ہوگا کیونکہ جب تک سندھ حکومت تعاون نہیں کرے گی کراچی میں کام نہیں ہوسکتا۔

گورنر سندھ عمران اسماعیل کے حوالے سے ایک سوال پر ان کا کہنا تھا وہ اچھا کام کررہے ہیں، میں گورنر صاحب سے ملوں گا تو سیاسی بات ہی کروں گا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے