پی اے سی کی چیئرمین شپ کے معاملے پرعمران خان کے ساتھ نہیں:شیخ رشید

اسلام آباد: وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی چیئرمین شپ کے معاملے پر عمران خان کے ساتھ نہیں ہوں۔

جیو نیوز کے پروگرام ’نیا پاکستان‘ میں گفتگو کرتے ہوئے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ و وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ شہباز شریف کو چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی لگانے والے پچھتائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی چیئرمین شپ کے معاملے پر عمران خان کے ساتھ نہیں ہوں، ہم کوئی غنیمت کا مال تھے کہ 7سال جیل کاٹی اور 3سال میں پروڈکشن آرڈر ہوئے۔

ان کا کہنا ہے کہ لعنت ہے ایسے نظام پر جس مں چور اور چوکیدار ایک ہی صف میں کھڑےکردیئے گئے ہیں، میں سپریم کورٹ جا رہا ہوں، جہاں پاناما کا کیس لڑا اور اب دوسرا لڑنے جا رہا ہوں

وفاقی وزیر نے کہا کہ سانپ اور شہباز شریف اکھٹے آرہے ہوں تو پہلے سیاسی طور پر شہباز شریف کو مارو، یہ چوری بھی کریں اور اپوزیشن لیڈر بھی بنیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اسپیکر کا فیصلہ ہے میں کچھ نہیں کہتا لیکن ریمانڈ کے وقت چیئرمین پی اے سی بنایا جانا درست نہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگر یہ نظام چلتا تو یہ جیل میں ہوتے اور نیا پاکستان یہ ہے کہ قلندر باہر پھریں، قانون کے تحت چور اندر جائیں، عمران خان کا حقیقی دوست ہوں اور دوست وہ ہے جو صحیح مشورہ دے۔

شیخ رشید کا کہنا ہے کہ شہباز شریف کو چیلنج کرتاہوں ’جیو‘ پر آجائیں ثابت کروں گا کہ وہ این آر او کے متلاشی ہیں اورپی اے سی چیئرمین بننا اس کا پہلا قدم ہے۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ رانا ثناء اللہ نیب جائیں یا الیکشن کمیشن یہ ان کا حق ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے