نیشنل پریس کلب اسلام آباد: شکیل قرار صدر منتخب

نیشنل پریس کلب اسلام آباد: ایک برس پہلے بننے والا آزاد پینل الیکشن جیت گیا

تیرہ برس بعد نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں جرنلسٹ پینل کو شکست ، ایک برس پہلے بننے والا آزاد پینل الیکشن جیت گیا. صدر شکیل قرار جبکہ جنرل سیکرٹری شہر یار خان منتخب ہو گئے . باقی نشستوں پر نتائج آ رہے ہیں.

شکیل قرار نے 936 ووٹ لیکر مخالف امیدوار شکیل انجم کو 65 ووٹوں کی برتری سے الیکشن جیت لیا . شکیل انجم دو بار پریس کلب کے صدر جبکہ ایک بار جنرل سیکرٹری رہ چکےہیں.

تیرہ برس بعد مشتاق منہاس،میاں سہیل اقبال، افضل بٹ اور فاروق فیصل خان کی سرپرستی میں بننے والا جرنلسٹ پینل تین ٹکڑوں میں تقسیم ہو کر شکست سے دوچار ہوا.

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے